بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ اکثر ہی خبروں کی زینت بنے نظر آتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ ایک فلم میں کام کرنے کے لیے تقریباً 15 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں جبکہ رنبیر کپور کو مبینہ طور پر اپنی آنے والی فلم اینیمل کے لیے 60 سے 70 کروڑ بھارتی روپے ملیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالیہ مذکورہ رقم اپنی فلم ڈارلنگز کے لیے بھی وصول کریں گی لیکن اُنہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کے کرائم ڈرامے اور کرن جوہر کی راکی اور رانی کی پریم کہانی کے لیے اپنا معاوضہ تھوڑا کم کردیا ہے۔
ان دونوں اداکاروں کے ایک فلم کے لیے وصول کیے گئے معاوضے کا مشترکہ طور پر تخمینہ تقریباً 85 کروڑ روپے فی فلم بنتا ہے۔
یاد رہے کہ میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ عالیہ اور رنبیر کی شادی کی تقریبات 13 سے 17 اپریل کے درمیان منعقد کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
