
بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے نبھائے جانے والے منٹو کے کردار کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نواز الدین صدیقی نے بتایا کہ فلم ’منٹو‘ میں سعادت حسن منٹو کا کردار نبھانا ان کے لیے پریشان کن ہوگیا تھا جہاں انہوں نے اپنے رویے کی قیمت بھی چکائی۔
سال 2018 میں نواز الدین صدیقی نے معروف مصنف سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی فلم ’منٹو‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آپ کوئی کمپیوٹر نہیں ہیں، لہٰذا منٹو جیسے کردار نبھانا آپ کو متاثر کردیتا ہے، اور آپ اسے کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر اس سے باہر آتے ہیں کیونکہ آپ کو اس کردار سے نکل کر نئے پروجیکٹ اور نئے کردار میں ڈھلنا ہوتا ہے جس کے لیے بالکل صفر سے دوبارہ شروع ہونا ہوتا ہے۔
نواز الدین صدیقی نے کہا کہ منٹو کی شوٹنگ مکمل ہونے کے 10 سے 12 روز تک وہ اسی طرح کی کیفیت میں مبتلا رہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے فلم کی ہدایتکار نندیتا داس کو کال کیا اور کہا ’یہ کردار میرے دماغ سے جلد نکلنا چاہیے، ورنہ یہ میرے لیے بہت برا ہوگا۔
واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ایک ایکسٹرا کے طور پر کیا۔
تاہم ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے وہ ایوارڈ یافتہ فلم اور پھر کمرشل بلاک بسٹر کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News