کے جی ایف 3 میں یش کی جگہ جو اداکار ہیرو کا کردار نبھائیں گے ان کا نام سامنے آگیا ہے۔
جنوبی بھارتی اداکار یش کی کے جی ایف 2 باکس آفس پر بھرپور اسکور کر رہی ہے جبکہ فلمسازوں نے کے جی ایف 3 بنانے کا بھی اعلان کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ فلم کے جی ایف کے تیسرے سیزن کے لئے فلمسازوں نے یش کے بجائے بالی ووڈ کے سُپر اسٹار ریتک روشن کو فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لئے رابطہ کیا ہے۔
فلم کے پروڈیوسر وجے کیراگندور نے کہا ہے کہ فلم کے ہدایتکار پرشانت نیل اور اداکار یش دونوں ہی اپنے دیگر پراجیکٹس میں مصروف ہیں تاہم جیسے ہی وہ دونوں اپنے پراجیکٹس مکمل کرلیں تو فلم کی شوٹنگ کا آغاز کر دیں گے۔
واضح رہے کہ فلم کے جی ایف 2 باکس آفس پر خوب ہٹ رہی اور فلم نے بھرپور بزنس کیا۔
اس فلم میں یش، سنجے دت، روینہ ٹنڈن، سری ندھی شیٹی اور پرکاش راج نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
