بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اہم انکشاف کر دیا۔
اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بتایا کہ انہیں فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی میں کام کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے آفر مسترد کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کانز فلم فیسٹیول میں بھارت کی جیوری ممبر دیپیکا پڈوکون کو سنجے لیلا بھنسالی کی مشہور فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کی پیشکش کی گئی تھی لیکن دیپیکا نے عالیہ کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے سے انکار کردیا۔
اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی، سلطان اور فاسٹ اینڈ فیوریس 7 میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا۔
تاہم ہالی وڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 7 میں بھی کام کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے وقت نہ ہونے اور پہلے سے جاری شوٹنگ کی وجہ سے اس پیشکش کو بھی رد کردیا۔
اس کے علاوہ دیپیکا کو سلمان خان کی مشہور فلم سلطان میں بھی دبنگ خان کے ساتھ کام کی پیشکش کی گئی لیکن مصروفیت کی وجہ سے یہ پیشکش بھی قبول نہیں کی بعد ازاں یہ کردار انوشکا شرما نے نبھایا۔
واضح رہے کہ دیپیکا کو دھوم تھری میں بھی کام کی پیشکش کی مگر وہ اپنی دیگر شوٹنگز کے باعث اس پر راضی نہ ہوئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
