
ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا جس کے بعد عامر لیاقت کی جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
عامر لیاقت نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ہم بے وفا ہرگز نہ تھے پر لپ سنگنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی نے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کررکھا ہے تاہم عدالت کی جانب سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو 7 جون کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔
دانیہ شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے، حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے جبکہ عدالت ایک لاکھ روپے خرچہ نان نفقہ بھی مقرر کرے۔
دانیا شاہ نے کہا ہے کہ عامر لیاقت جیسا دیکھتا ہے ویسا بالکل نہیں ہے، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت مجھے اور میرے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News