Advertisement
Advertisement
Advertisement

دلچسپ قصّہ: جب عامر خان نے لڑکی کی جانب سے مسترد کئے جانے پر سر منڈوا لیا

Now Reading:

دلچسپ قصّہ: جب عامر خان نے لڑکی کی جانب سے مسترد کئے جانے پر سر منڈوا لیا

عامر خان نے ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیا تھا کہ وہ ‘انتہائی شدید عاشق’ ہیں، ساتھ ہی انہوں نے ایک کہانی بھی سنائی جس میں ایک لڑکی کی طرف سے مسترد کئے جانے کے بعد انہوں نے اپنا سر منڈوا لیا تھا۔

عامر نے بتایا کہ بہت سے لوگوں کا خیال تھا انہوں نے یہ “ٹِنڈ” ایک فلم کے لیے کرائی ہے، لیکن یہ دراصل ان کا محبت میں ریجیکشن کا ‘بچکانہ اور نادان’ ردعمل تھا۔

عامر خان جو اگلی بار “لال سنگھ چڈھا” میں نظر آئیں گے، نے چار دہائیوں پر محیط اپنے اداکاری کے پورے کیریئر میں متعدد ورسٹائل کرداروں کی تصویر کشی کی ہے۔

“یادوں کی بارات” اور “مدہوش” میں بطور چائلڈ ایکٹر نمودار ہونے کے بعد، عامر نے 1984 کی فلم “ہولی” سے بطور بالغ فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔

عامر نے سمی گریوال کے ساتھ ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے ہدایت کار کیتن مہتا کو بال کٹوا کر حیران کر دیا تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا، “بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ میں نے فلم کے لیے اپنا سر منڈوایا، جب کہ حقیقت میں میں نے کسی اور وجہ سے سر منڈوایا۔ میں نے ایک ایسی لڑکی کو کھو دیا جس سے میں محبت کرتا تھا۔ میرا مطلب ہے کہ ایک دن اس نے مجھے بتایا کہ وہ محبت نہیں کرتی تھی۔ اور اس کے ردعمل کے طور پر، میں نے جا کر اپنا سر منڈوایا، یہ بہت بچکانہ اور نادان بات ہے، لیکن میں نے ایسا کیا، چنانچہ جب کیتن نے مجھے ملنے کے لیے بلایا تو میں وہاں گیا، اور اس نے کہا۔ “آپ کے بال کہاں ہیں؟”

جب سمی نے پوچھا کہ کیا عامر ایک ‘انتہائی شدید عاشق’ رہے ہیں ، تو انہوں نے جواب دیا، “ہاں، مجھے ایسا لگتا ہے۔ ایسا ہی لگتا ہے۔”

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا لڑکی نے انہیں مسترد کیا، عامر نے کہا، “ہاں، میرا مطلب ہے، اگر آپ کافی وقت کے لیے رشتے میں ہیں، اور آپ جانتے ہیں کہ اگر اسے یہ محسوس نہیں ہوتا کہ وہ مجھ سے پیار کرتی ہے یا میری قدر کرتی ہے، تو اس فیصلے کا میں پوری طرح سے احترام کرتا ہوں اور آج تک میں ان کے اس فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔”

انٹرویو میں، عامر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کس طرح انہوں نے اپنی ہونے والی بیوی رینا دتہ (اب سابق) کو خون سے ایک خط لکھا تھا۔

عامر اگلی بار “لال سنگھ چڈھا” میں ایک سکھ کردار کے روپ میں نظر آئیں گے، جو ٹام ہینکس کی ہالی وُڈ ہٹ “فارسٹ گمپ” کا ری میک ہے۔

11 اگست کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں کرینہ کپور بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر