بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیتو سنگھ صحافیوں کی جانب سے ہر وقت اپنی بہو عالیہ بھٹ سے متعلق سوالات سے تنگ آگئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتو اپنے بیٹے و اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کرن جوہر کی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئیں جہاں رنبیر کی اہلیہ اداکارہ عالیہ بھٹ موجود نہیں تھیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
تقریب کے ریڈ کارپیٹ پر موجود نیتو سنگھ سے صحافیوں نے عالیہ بھٹ کے حوالے سے سوال کیا تو اداکارہ نے تنگ آکر کہا پھر بہو؟ وہ بالکل خوش ہے، اب آگے بڑھو، یہ کہہ کر نیتو گاڑی میں بیٹھ کر چلی گئیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، ان کی پہلی فلم ہارٹ آف اسٹون ہوگی جس کی شوٹنگ کے لیے وہ برطانیہ گئیں اور وہاں کام میں مصروف ہیں اسی سبب اداکارہ کرن جوہر کی تقریب میں شامل نہیں ہوسکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
