پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔
سوشل میڈیا انسٹاگرام پر نعمان اعجاز نے اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ویڈیو میں نعمان اعجاز کو ڈائیلاگز پر اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میری پہلی ٹک ٹاک ویڈیو، انجوائے کریں۔
اس ویڈیو پر شوبز انڈسٹری کے متعدد معروف فنکاروں کی جانب سے خوب داد دی جا رہی ہے اور محبت کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
اس ویڈیو پر پر تا حال 30 ہزار ویوز اور سیکڑوں کمنٹس آچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک ایپلیکشن کو متعدد بار نشے سے مشابہہ قرار دیا جا چکا ہے جبکہ اس ایپلیکیشن کو عدالتوں کی جانب سے متعدد بار پابندی کا سامنا بھی رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
