بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے گھروں میں موجود عام سی چیزوں کی قیمتیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
بالی ووڈ میں ایسے اداکاروں کی بھرمار ہے جن کے پاس دولت کی کوئی کمی نہیں، ان کے عالیشان بنگلوں میں موجود چیزوں کی قیمتیں جیسے ٹی وی، سائیکل، اور دیگر چیزوں کی قیمت جان کر کوئی بھی دنگ رہ جائے کیونکہ ان کی زندگی بالکل الگ ہوتی ہے۔
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور مختلف اور مہنگے ترین ہینڈ بیگ رکھنے کی عادی ہیں، ان کے پاس موجود برکن کے بیگز کی قیمت 13 لاکھ ( پاکستانی 33 لاکھ 92 ہزار) سے زائد ہے۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان جن کی سالانہ آمدنی کروڑوں میں ہے، ان کے گھر میں موجود ٹیلی ویژن سیٹس کی قیمتیں ہی ایک ڈیڑھ لاکھ ہیں، جن پر انہوں نے مجموعی 30 سے 40 لاکھ روپیہ خرچ کیا ہے۔
#ShahRukhKhan @iamsrk has TVs worth 30-40 lakhs in his home. 🤯
I feel poor now.! #SRK #KingKhan #LG @iamsrk pic.twitter.com/G8o4kIkl8B
— Mirza Faisal SRKian (@MirzaFaisal4SRK) May 24, 2022
امیتابھ بچن کو لکھنے کا بہت شوق ہے اور اسی لیے ان کے پاس قلم کے کئی ایڈیشن موجود ہیں جن کی قیمت 68 ہزار (پاکستانی ایک لاکھ 77 ہزار ) سے زائد ہیں۔

سلمان خان اکثر ممبئی کی سڑکوں پر سائیکل چلاتے نظر آتے ہیں، وہ ایک Giant Propel 2014 XTC کے مالک ہیں، جس کی قیمت 4 لاکھ ( دس لاکھ 43 ہزار) سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
