
ہالی ووڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار جونی ڈیپ نے گزشتہ روز سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا۔
اداکار جونی ڈیپ نے خود پر لگنے والے الزامات کے جواب میں کہا کہ ’مجھ پر لگائے گئے گھریلو تشدد اور جنسی ہراسانی کے الزمات نہایت سفاکانہ ہیں۔‘
واضح رہے کہ 58 سالہ جونی ڈیب کی 36 سالہ امبر ہرڈ سے 2015ء میں شادی ہوئی تھی جو کہ صرف 2017ء تک ہی چل سکی تھی۔
امبر ہڑد نے 2016ء میں اپنے شوہر جونی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام لگاتے ہوئے اُن کے خلاف مقدمے کا آغاز کیا تھا۔
تاہم معروف ہالی ووڈ فنکاروں جونی ڈیپ اور سابقہ اہلیہ، امبر ہرڈ کے کیس کی 6 ہفتوں تک چلنے والی طویل سماعت ختم ہونے کے قریب ہے۔
یاد رہے کہ کیٹ ماس نے بھی سابق بوائے فرینڈ جونی ڈیپ پر لگنے والے الزامات کی تردید کر دی۔
گزشتہ روز جانی ڈیپ کے امبر ہرڈ کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کیس کی سماعت کے دوران جانی ڈیپ کی سابقہ گرل فرینڈ کیٹ ماس نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے جونی کے حق میں گواہی دے دی۔
امریکی ماڈل نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے اوپر لگنے والے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’امبر ہرڈ کی جانب سے جونی ڈیپ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اُن کا یہ دعویٰ بھی جھوٹا ہے کہ مجھے جونی نے سیڑھیوں سے دھکا دیا تھا۔
اس کیس کے حوالے سے کیٹ ماس کا کہنا تھا کہ ’جمیکا کے سفر کے دوران میں بارش کے سبب کچھ سیڑھیوں سے نیچے پھسل گئی تھی اور میری کمر میں چوٹ آئی تھی۔
امریکی ماڈل کیٹ ماس نے بتایا کہ چوٹ لگنے کی صورت میں تو اسجونی ڈیپ نے میری کافی طبی مدد کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جونی ڈیپ کی اہلیہ امبر ہرڈ کا یہ دعویٰ کرنا بھی غلط اور جھوٹ ہے کہ اُن کی اور میری کہانی ایک جیسی ہے۔
واضح رہے کہ کیٹ ماس نے کہا کہ جونی کی اہلیہ کی جانب سے دیے جانے والا بیان کے ہم دونوں ہی جونی کی جانب سے تشدد کا شکار ہوئیں ہیں یہ الزام سراسر غلط اور جھوٹ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News