پاکستانی سپر ہیرو لڑکی پر بنائی جانے والی ویب سیریز مس مارول میں کوک اسٹوڈیو کا گانا پیچھے ہٹ شامل کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق مارول سنیمیٹک اسٹوڈیوز اور ڈزنی پلس کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز مس مارول میں پاکستانی اداکار کے بعد گانا پیچھے ہٹ بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے صحافی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی سپر ہیرو کردار کمالہ خان پر بنائی گئی ویب سیریز میں نہ صرف پاکستانی گانا شامل ہے بلکہ اس میں بالی ووڈ فلموں کے ڈائلاگز بھی شامل ہیں۔
LOVED the first 2 eps of Ms Marvel. This is the South Asian rep I want to see. Sugar-coated saunf, dialogue about @iamsrk’s best film, a soundtrack including @hasanraheeem’s Peechay Hutt. Kamala Khan is unapologetically brown and I LOVE IT. pic.twitter.com/O2CKjgUPvR
Advertisement— Haroon Rashid (@iHaroonRashid) May 25, 2022
انہوں نے لکھا کہ مس مارول کی دو قسطیں دیکھ لیں اور انہیں ویب سیریز میں جنوبی ایشیائی تڑکا دیکھ کر مزہ آگیا۔
یاد رہے کہ پیچھے ہٹ کو رواں برس ریلیز ہونے والے کوک اسٹوڈیو کے سیزن میں شامل کیا گیا تھا جسے نوجوان گلوکار حسن رحیم، طلعت قریشی اور جسٹن بیبز نے گایا۔
مس مارول کو امریکا سمیت دنیا بھر میں آئندہ ماہ 8 جون کو ڈزنی پلس پر ریلیز کیا جائے گا تاہم پاکستان میں مذکورہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سینماؤں میں دکھایا جائے گا۔
اس ویب سیریز میں پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ ایمان ویلانی، کمالہ خان عرف مس مارول کا مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
