فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم اور صہیونی فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون صحافی کے حق میں ہالی وُڈ اداکاروں نے آواز اٹھانی شروع کردی ہے۔
گذشتہ دونوں الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ مغربی کنارے کے شہر جینین میں اسرائیلی فوج کے انسداد دہشتگردی آپریشن کی کوریج کر رہی تھیں، اس دوران انہیں اسرائیلی فوجی نے نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج نے جینین کے علاقے میں مبینہ طور پر پچھلے چند ہفتوں کے دوران 19 اسرائیلی شہریوں کو قتل کرنے والے مبینہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا تھا۔
آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی کی صحافی شیریں ابو عاقلہ ہلاک ہوگئیں۔
معروف امریکی اداکار مارک ایلن روفیلو اور معروف ماڈل بیلا حدید نے اسرائیلی ظلم و جبر اور قتل عام کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
معروف فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نے امریکا کی نیویارک سٹی میں فلسطین کی آزادی کے نعرے سے مزین ٹاپ پہن کر انوکھے انداز میں آواز بلند کی ہے۔ ان کے ٹاپ پر “فری فلسطین” لکھا دیکھا جاسکتا ہے۔
بیلا حدید نہ تو فلسطینیوں کے بارے میں بات کرنے سے گھبراتی ہیں اور نہ ہی سوشل میڈیا پر آواز اٹھانے سے گریز کرتی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی گولی سے جاں بحق ہونے والے الجزیرہ کی خاتون صحافی کے قتل پر مارک ایلن روفیلو نے ٹویٹر پر الجزیزہ کی خبر کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، “فلسطینی عوام اور جمہوریت کے لیے یہ ایک اور بڑا نقصان ہے۔ گوکہ سفاکانہ اور ظالمانہ اقدامات کی فہرست بہت طویل ہے۔”
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
