پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے بم دھماکے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
اداکارہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر دھماکے میں متاثرہ افراد کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میرا دل تمام زخمیوں کے لواحقین کے لیے بہت دکھی ہے۔
Ah Karachi. When will this stop? My heart goes out to every family member of the injured and the one who lost his precious life. RIP .may better sense prevail
— Samina Peerzada (@SaminaSays) May 12, 2022
انہوں نے اس شخص کی مغفرت کے لیے بھی دعا کی جس نے اپنی قیمتی جان گنوادی۔
ثمینہ پیرزادہ نے لکھا کہ آہ کراچی، یہ سب کب رُکے گا؟
گزشتہ شب کراچی میں صدر کے مصروف ترین کاروباری علاقے داؤد پوتہ روڈ مرشد بازار کے قریب روز دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
