بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امریتا سنگھ نے بالی ووڈ اداکار سیف علی سے شادی سے قبل کی حقیقت بتا دی۔
اداکارہ امریتا سنگھ نے سیف علی خان سے 1991 میں سات پھیرے لے کر شادی کی تھی۔
اداکارہ کی گھرانے کو ان کی شادی سے اعتراض تھا تاہم بعد میں انہوں نے اس رشتہ کو قبول کر لیا تھا۔
تاہم سیف سے پہلے امریتا سنگھ کا دل کسی اور بالی ووڈ اسٹار کے لئے دھڑکا تھا ۔
لیکن سیف علی خان سے پہلے امریتا کسی اور بالی ووڈ اسٹار کے عشق میں گرفت تھی اور بات یہاں بھی شادی تک پہنچنے والی تھی لیکن پھر ایک وجہ سے شادی نہیں ہوپائی ۔
سنی دیول نے اپنے کریئر کی شروعات بے تاب فلم سے کی تھی ۔ یہ ان کی ڈیبیو فلم تھی جس میں ان کے ساتھ امریتا سنگھ تھی۔
فلم زبردست ہٹ رہی تھی اور دونوں کی جوڑی بھی۔
ذرائع کے مطابق کہا جاتا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی امریتا اور سنی ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے تھے اور چاہنے لگے تھے۔
دراصل اس وقت سنی دیول شادی شدہ تھے اور یہ بات انہوں نے سب سے چھپائی تھی۔
سنی کی شادی ایک آرینج میریج تھی اور شادی کے بعد ان کی اہلیہ پوجا دیول بیرون ممالک رہ رہی تھیں ۔
تاکہ ڈیبیو سے پہلے سنی کی شادی کی خبر نہ پتہ چلے لہذا شوٹنگ س بریک ملتے ہی سنی اپنی بیوی کے پاس پہنچ جاتے تھے ۔
اداکارہ امریتا کو یہ بات پتہ چلی تو وہ سنی کا گھر نہیں توڑنا چاہتی تھیں لہذا وہ اس رشتے سے الگ ہوگئیں۔
سیف علی خان اور امریتا سنگھ نے 1991 میں سات پھیرے لے کر لو میریج کرلی تھی ، جس میں اہل خانہ کی رضامندی شادی نہیں تھی ، لیکن شادی کے بعد اہل خانہ کو یہ رشتہ منظور کرنا پڑا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
