
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا کہنا ہے کہ اپنی مرضی کے لیڈر کا انتخاب کرنا ہر قوم کا حق ہے۔
شگفتہ اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لانگ مارچ کے لیے نکلنے والی خواتین، بچوں، اور بوڑھوں پر ہونے والے تشدد کی مذمت کی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ جو کچھ بھی اس ملک میں ہوا ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہوا ہے، جس طرح سے عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کو ہراساں کیا گیا، وہ قابلِ تشویش اور قابلِ مذمت ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
شگفتہ اعجاز نے کہا کہ ہم کہاں رہ رہے ہیں؟ کیا ہم مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں رہ رہے ہیں؟ اس ملک کی حفاظت کے ذمہ دار جو ادارے ہیں یہ سب کچھ نہیں دیکھ رہے کہ لوگوں کے ساتھ کس طرح کا سلوک ہورہا ہے۔
اُنہوں نے سیکیورٹی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے لیے یہ سب روکیں کیونکہ عوام اپنا حق استعمال کررہی ہے اور اُنہیں یہ حق استعمال کرنے سے نہ روکا جائے، یہ ہر قوم کا حق ہے کہ وہ باقاعدہ انتخابات کے ذریعے اپنی مرضی کا لیڈر چنے اور ہم بھی یہی حق مانگ رہے ہیں تو ہمارے ساتھ یہ سلوک ہورہا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اس کا مطلب تو پھر یہ ہوا کہ کل کوئی بھی مجرم اس ملک میں دندناتا پھرے گا اور عوام کے لیے خطرہ ہوگا لیکن اسے پکڑا نہیں جائے گا، ذرا اس بارے میں سوچیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News