
بولی وڈ ڈیوا ملائکہ اروڑہ جب بھی باہر نکلتی ہیں اپنے اسٹائل اور فیشن سینس سے سب کو حیران کر دیتی ہیں۔ ان کا پہناوا آپ کو کبھی مایوس نہیں کرتا۔
رواں ہفتے کے شروع میں ملائکہ نے انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر اور فلم ساز کرن جوہر کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے شاندار اور دلکش گرین بلیزر اور شارٹس کو بریلیٹ کے ساتھ پہننے کا انتخاب کیا۔
اپنے بالوں کو کھلا رکھتے ہوئے ملائکہ نے اسٹیٹمنٹ ہار، چمکدار ہینڈ بیگ اور فشیا پنک میں اسٹیٹمنٹ ہیلز پہنیں۔
ملائکہ کے اس روپ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین منقسم نظر آئے۔
لیکن یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ان کے پمپس (ہیلز) ناصرف اسٹائل بلکہ قیمت کے حوالے سے بھی بازی لے گئے۔
ملائکہ کے پمپس کی قیمت جان کر آپ کا منہ کھلا رہ جائے گا، یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا کہ ملائکہ نے لاکھوں روپے قدموں تلے روند ڈالے۔
ملائکہ کی اسٹیٹمنٹ ہیلز لگژری برانڈ Versace کی ہیں۔ برانڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر ان میڈوسا ایویٹاس پلیٹ فارم پمپس کی قیمت 1,65,400 بھارتی روپے (تقریباً 4 لاکھ 32 ہزار پاکستانی روپے) ہے، اور انہیں “ایک اسٹیٹمنٹ رن وے ڈیزائن کے طور پر بیان کیا گیا ہے، ان ساٹن پمپیوں میں ایک اونچی بلاک ہیل اور ایک ڈبل پلیٹ فارم ہے۔ ٹخنوں کا پٹا rhinestones اور ایک سگنیچر میڈوسا ڈیٹیلنگ کے ساتھ سجا ہوا ہے۔
کرن کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں بہت سی مشہور شخصیات پہنچیں اور انہیں تقریب میں گالا ٹائم کرتے دیکھا گیا۔
شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان سے لے کر رنبیر کپور، کرینہ کپور، انوشکا شرما اور ہریتک روشن تک، ایسا لگتا تھا جیسے پوری انڈسٹری فلم ساز کے خاص دن کے لیے اکٹھی ہوئی ہو۔
آریان خان، جھانوی کپور اور شانایا کپور سمیت بہت سے اسٹار کڈز نے بھی اپنی موجودگی سے پارٹی کو چار چاند لگائے
پارٹی کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News