Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتہائی غیر مناسب لباس میں باپ کے سامنے آنے پر عامر خان کی بیٹی پر شدید تنقید

Now Reading:

انتہائی غیر مناسب لباس میں باپ کے سامنے آنے پر عامر خان کی بیٹی پر شدید تنقید

بولی وُڈ انڈسٹری کے پرفیکشنسٹ خان کی بیٹی ایرا خان اپنی سالگرہ منانے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں، لیکن ساتھ ہی ان کے والد عامر خان کو بھی مداحوں کے عتاب کا سامنا ہے۔

ایرا نے گزشتہ دنوں اپنی 25 ویں سالگرہ ایک پول ایریا میں منائی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ایرا خان کو بکنی زیبِ تن کیے کیک کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ عامر خان بالکل ان کے پیچھے ہی کھڑے ہیں۔

ریٹارڈڈ ہرٹ نامی ٹویٹر ہینڈل نے تصویر پر اعتراض اٹھاتے ہوئے لکھا کہ “کون سی بیٹی اپنے باپ کے سامنے بکنی میں کھڑی ہوتی ہے؟”

ٹویٹر صارف نے مزید لکھا کہ “یہ لوگ نئی نسل پر بہت برا اثر ڈال رہے ہیں، بولی وُڈ ہمارا کلچر تباہ کر رہا ہے اور اس طرح کی نامناسب چیزوں کو جدیدیت کے نام پر عام کر رہا ہے۔”

Advertisement

تنقید کرنے والے صارف کو خرم قریشی نامی ایک شخص نے جواب میں لکھا، “میں آپ کو آسان الفاظ میں یہ بات سمجھا دیتا ہوں۔ عامر خان کو اپنی بیٹی نظر آ رہی ہے، بکنی نہیں۔ اور آپ کو بکنی نظر آ رہی ہے، بیٹی نہیں۔”

ایرا خان کی اس تصویر پر دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے لکھا، “کون سا باپ ہے جو اپنی بیٹی کو ایسے لباس میں دیکھنا چاہتا ہے، مسلمان چھوڑ ہندو معاشرے میں بھی ایسی روایات نہیں ہیں۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر