
چوتھی شادی کی خواہش مند خاتون کے منظرِ عام پر آنے کے بعد عامر لیاقت حسین کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔
انہوں نے عوام سے خود کو مزید شادیوں سے بچانے کے لیے اپیل کردی ہے۔
چند روز قبل سوشل میڈیا پر علیزے نامی ایک خاتون کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے عامر لیاقت کی چوتھی بیوی بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
عامر لیاقت نے علیزے کے انٹرویو کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، بھائی! ایک اور خاتون راستے میں ہے۔
اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کرتے ہوئے مزید لکھا، ’مجھے میری شادیوں سے بچاؤ، چوتھی بیوی بننے کی خواہش مند بھی سامنے آگئی۔’
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
علیزے نامی مذکورہ خاتون کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں عامر لیاقت سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہوں اور اُن سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ بچپن سے ہی انہیں عامر لیاقت بہت پسند ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ انہیں وہ مل جائیں۔
علیزے نے کہا تھا کہ اگر وہ مجھ سے شادی کرلیں تو میں اُنہیں ہاتھ کا چھالا بنا کر رکھوں گی۔
علیزے نے دانیہ کے حوالے سے کہا کہ وہ جھوٹ کہہ رہی ہے اگر وہ اس کو نشہ کرنے کا بولتا تھا تو کیوں کیا اس نے؟
انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کا نام تمیز اور احترام سے لینا چاہیے، وہ عالمِ دین ہیں، ہمارے مرشد ہیں، وہ اسلام کو اچھے سے جانتے ہیں۔ میں ان کو پسند کرتی ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News