
مشہور شخصیات اکثر اپنے بچپن کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کے مشہور کرکٹر نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ تصویر کرکٹر وہاب ریاض نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر والدہ کے ہمراہ پہلے اور اب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماواں ٹھنڈياں چھاواں، اللّٰہ پاک تمام مضبوط اور خوبصورت ماؤں کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے، آمین۔
وہاب ریاض کے فینز نے ان کی والدہ کے ساتھ تصویر کو واضح کرکے دکھایا اور لکھا کہ وہاب بھائی بس ایک چھوٹی سی کوشش کی ہے آپ کی اس تصویر کو کلیئر کرنے کی۔
اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News