Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹام کروز کی نئی فلم میں ایف 18 طیاروں کو اڑانے کا کرایہ کتنا ہے؟ قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

Now Reading:

ٹام کروز کی نئی فلم میں ایف 18 طیاروں کو اڑانے کا کرایہ کتنا ہے؟ قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ہالی وڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کی نئی فلم ٹاپ گن : میورک میں ایف 18 طیاروں کو اڑانے کا کرایہ 23 لاکھ روپے فی گھنٹہ ہے۔

اس فلم میں امریکی بحریہ کے جدید ایف 18 سپر ہورنٹس طیاروں کو بھی استعمال کیا گیا ہے مگر ان طیاروں تک رسائی چند شرائط کے ساتھ ممکن ہوئی جیسے فی گھنٹہ 11 ہزار 374 ڈالرز (23 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کرایہ اور ٹام کروز کو طیارے کے کنٹرولز چھونے نہ دینا۔

اداکار اپنے اسٹنٹس خود کرنے کی شہرت رکھتے ہیں اور انہوں نے اصرار بھی کیا کہ ٹاپ گن : میورک میں پائلٹس کے طور پر کام کرنے والے تمام اداکار ہی بوئنگ کمپنی کے تیار کردہ لڑاکا طیاروں کو اڑائیں گے تاکہ وہ سمجھ سکیں کہ مشکل حالات میں پائلٹ کیسے کام کرتے ہیں۔

ٹام کروز کی جانب سے اس نئی فلم میں طیارے کو اڑانے کے لیے متعدد تجاویز پیش کی گئیں مگر پینٹاگون کے قوانین کے تحت غیر فوجی افراد کو دفاعی اثاثوں کو کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اداکار ٹام کروز نے 1986 میں اوریجنل ٹاپ گن میں بھی ایک طیارے کو خود اڑایا تھا۔

Advertisement

پینٹاگون کے انٹرٹینمنٹ میڈیا آفس کے سربراہ گلین رابرٹس نے بتایا کہ اداکاروں نے ایف 18 پائلٹس کے پیچھے بیٹھ کر اس وقت کام کیا جب انہوں نے طیارے سے انجیکٹ ہونے اور سمندر میں خود کو بچانے کی تربیت حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ بحریہ کی جانب سے طیاروں، طیارہ بردار بحری بیڑے اور فوجی ٹھکانوں میں فلم کی شوٹنگ کی اجازت دی گئی حالانکہ اصل ٹاپ گن پائلٹس اس طرح اصولوں کی خلاف ورزی نہیں کرتے جیسا فلم میں دکھایا گیا۔

گلین رابرٹس کا کہنا تھا کہ فلم سازوں کو اس طرح کی کسی فلم کو فلمانے کے لیے اسکرپٹ فوجی نظرثانی کے لیے جمع کرانی ہوتی ہے اور پینٹاگون نے تبدیلیوں کی درخواست بھی کی تھی مگر یہ معلوم نہیں کہ ٹاپ گن میورک کی پروڈکشن ٹیم نے انہیں مانا یا نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹاپ گن میورک کے لیے سب سے جدید ایف 35 سی طیاروں کو فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا مگر چونکہ یہ سنگل نشست والے طیارے ہیں تو اداکاروں کو ان پر سفر کرنے کی اجازت نہیں مل سکی۔

اندازے کے مطابق یہ ٹام کروز کی پہلی فلم ہوسکتی ہے جو امریکا میں ریلیز کے پہلے ہفتے (3 دن) میں 10 کروڑ ڈالرز کمانے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔

اس فلم کو 2020 میں ریلیز ہونا تھا مگر کورونا وائرس کی وبا کے باعث یہ 2 برس تاخیر سے سنیما گھروں میں پیش کی جارہی ہے

Advertisement

واضح رہے کہ فلم ٹاپ گن : میورک 27 مئی 2022  دنیا بھر میں ریلیز ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر