
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا نے بھارتی فلموں میں پاکستانی گانے کاپی ہونے پر سخت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
اداکار کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی فلموں میں پاکستانی گانے کاپی ہونے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ یار حد ہوگئی ہے یہ بھارت کتنے اور پاکستانی گانے چھاپے گا۔
Yaaar hudh hogai hai ye INDIA kitnay aur Pakistani songs chappay ga? Unbelievable! Look at the budgets and chorri! Nach Pajaban? Really? Tsk tsk!@AbrarUlHaqPK
— Mohib Mirza (@mohibmirza) May 25, 2022
محب مرزا نے لکھا کہ یہ ناقابلِ یقین بات ہے، ذرا بھارتی فلموں کے بجٹ پر نظر ڈالیں اور چوری دیکھیں۔
حب مرزا نے پاکستانی گلوکار ابرارالحق کے مشہور گانے نچ پنجابن کے کاپی ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ ہدایتکار کَرن جوہر کی جانب سے ابرالحق کے گانے نچ پنجابن کو چوری کر کے اپنی فلم جُگ جُگ جیو میں استعمال کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News