Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملائکہ اروڑہ اداکار ارجن سے جلد شادی کرنے والی ہیں؟

Now Reading:

ملائکہ اروڑہ اداکار ارجن سے جلد شادی کرنے والی ہیں؟

بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑہ اداکار ارجن کپور سے جلد شادی کرنے والی ہیں۔

ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں ارجن کپور کے ساتھ جلد شادی کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملائکہ نے کہا کہ ارجن کے ساتھ ان کا رشتہ ان کے لیے کافی مقدس ہے اور وہ ایک دوسرے کے لیے اس حد تک سنجیدہ ہیں کہ وہ مسلسل اپنے تعلقات کو پروان چڑھانے کے طریقے سوچتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ رشتہ  میرے لیے مقدس اور اہم ہے، مجھے لگتا ہے کہ ہم ایک ایسی جگہ پر ہیں جہاں ہم سوچ رہے ہیں کہ ہمیں آگے کیا کرنا ہے۔

ملائکہ نے کہا کہ میں اور ارجن چیزوں پر بہت بحث کرتے ہیں، ہمارے خیالات ایک جیسے ہیں، ہم ایک ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں اور یقینی طور پر اپنا مستقبل بھی ایک ساتھ دیکھتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے سال 1998 میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی اور اس جوڑے کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی،

بعد ازاں 19 سال شادی رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017 میں ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر