Advertisement
Advertisement
Advertisement

کون سے مشہور بھارتی اداکار کا پاکستان سے گہرا رشتہ ہے؟

Now Reading:

کون سے مشہور بھارتی اداکار کا پاکستان سے گہرا رشتہ ہے؟

پاکستان اور انڈیا دونوں ہی آپس میں پڑوسی ملک ہیں مگر کچھ بھارتی اداکاروں کا پاکستان سے گہرا رشتہ ہے۔

بھارتی اداکار امیتابھ بچن کا پاکستان کے بارے میں کہنا ہے کہ جب بھی موقعہ ملا پاکستان دیکھنے آئیں گے ،انہوں نے دوران انٹرویو یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ اسلام آباد میں پیدا ہوئیں ہیں اور لاہور سے تعلیم حاصل کی جبکہ میرے نانا جان کراچی سے تھے اور وکیل تھے ۔

امیتابھ بچن نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں، ہماری کئی روایات ایک دوسرے سے ملتی ہیں جبکہ ہم آپ کے یہاں آنے والے اداکاروں گلوکاروں کا کام بھی دیکھتے ہیں جو کہ ہمیں بہت اچھا لگتا ہے اور آپ کے ڈرامے بھی خوب ہوتے ہیں۔

مشہور بھارتی اداکار سونو کے دادا جان لاہور کے رہنے والے ہیں اور وہ پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور زندگی میں جب بھی موقعہ ملا وہ  پاکستان ضرور آئیں گے، انہوں نے کہا کہ اپنے پاکستانی مداحوں کا اس پیار و محبت اور عزت افزائی کا بہت مشکور ہوں۔

Advertisement

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق فلم بجرنگی بھائی جان کے وقت سلمان خان نے کہا تھا کہ ان کی اگر اس فلم کو پڑوسی ممالک میں بھی تشہیر کرنے کا موقعہ ملا تو وہ اس کی تشہیر کے لیے ضرور جائیں گے۔

بالی ووڈ انڈسٹری کی اداکارہ کرینہ کا کہنا ہے کہ وہ بھی پاکستان آنا چاہتی ہیں اور ان کے شوہر سیف علی خان کے بہت سے رشتےدار پاکستان میں موجود ہیں تو ان سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ لوگ ہم سے کتنا پیار کرتے ہیں اس کے علاوہ کرینہ پاکستانی کھانوں کی بھی شوقین ہیں۔

اداکار سنی دیول سے ایک انٹرویو کے دوران سوال پوچھا گیا کہ کبھی پاکستان تو نہیں جائیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے جب بھی موقعہ ملا تو ضرور جائیں گے کیونکہ وہاں کے لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں، مجھے اکثر ائیرپورٹ پر ملتے ہیں تو بہت خلوص اور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

Advertisement

 واضح رہے کہ حال ہی میں سنی دیو کرتار پور راہدی کے موقعے پر پاکستان آئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر