 
                                                                              اسٹیون اسپیل برگ کی مشہور زمانہ فلم Jaws میں چائلڈ ایکٹر کا مختصر سا کردار ادا کرنے والے جوناتھن سیارل پولیس چیف بن گئے۔
1975 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں جوناتھن نے بچے کا کردار ادا کیا تھا جس نے لوگوں کو ڈرانے کے لیے مذاق کی غرض سے پانی میں شارک فِنز رکھ دیے تھے۔
47 برس بعد وہ بچہ امریکی ریاست میسا چوسیٹس کے جزیرے میں واقع شہر اوکس بِلَف کا پولیس چیف بن گیا جہاں فلم کی زیادہ تر عکس بندی ہوئی تھی۔
فلم Jaws کی کہانی سیاحوں پر فلمائی گئی تھی جو ساحل پر تفریح کے لیے گئے لیکن ایک بڑی سفید شارک نے ان کو گھیر لیا۔
سیارل مقامی پولیس میں 1986 کو بھرتی ہوئے تھے، 2008 میں انہوں نے ایک شخص کو اسی مذاق کی پاداش میں گرفتار کیا تھا جو مذاق انہوں نے فلم میں کیا۔
مذکورہ شخص ساحل پر موجود سیاحوں سے جھوٹ بولتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ اس نے جزیرے کے قریب پانی میں سفید شارک مچھلیاں دیکھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 