
عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ تنسیخ نکاہ کے لیے عدالت پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے عدالت میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔
دانیہ شاہ نے درخواست میں لکھا ہے کہ عامر لیاقت جیسے نظر آتے ہیں ویسے نہیں ہیں۔
دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح، حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو 7 جون کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔
دانیہ شاہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کی جائے اور حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے، گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے۔
انہوں نے درخواست میں مزید لکھا ہے کہ عدالت ایک لاکھ روپے خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں تاہم ان کی تردید کردی جاتی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News