
بالی ووڈ کی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے حاملہ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے بچن اپنے شوہر اسٹار اداکار ابھیشیک بچن اور بیٹی آرادھیا کے ہمراہ فرانسیسی شہر کینس میں ہونے والے فلم فیسٹول میں شرکت کے لیے گئیں جہاں ایشوریا میگا ایونٹ کے ریڈ کارپیٹ پر بہت محتاط نظر آئیں۔
ایشوریا رائے بچن کے چلنے سے اندازہ ہو رہا تھا کے اداکارہ امید سے ہیں۔
فلم فیسٹول سے بھارت لوٹنے پر پرستاروں نے ایشوریا رائے کو ممبئی ایئرپورٹ پر ڈھیلے ڈھالے کپڑوں میں دیکھا جس کے بعد مداحوں کا شک یقین میں بدلنے لگا ہے کہ اداکارہ کے ہاں دوسری اولاد کی پیدائش ہوگی۔
تاہم اب تک ایشوریا رائے کی جانب سے اس ضمن میں کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کے شوہر ابھیشیک نے اس خبری کی تصدیق یا تردید کی۔
واضح رہے کہ ایشوریا اور ابھیشیک کی ایک بیٹی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News