
بھارتی اداکارہ و ماڈل پلک تیواڑی نے شکل و صورت پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
معروف اداکارہ شویتا تیواڑی کی بیٹی پلک نے کہا کہ اکثر ان کی ویڈیوز اور تصاویر پر لوگ معنی خیز کمنٹس کرتے ہیں اور انہیں عام سی لڑکی کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری شکل صورت، وضع قطع یا سراپے پر منفی تنقید کرنے والے کچھ بھی کہیں میں اس جانب بالکل توجہ نہیں دوں گی کیونکہ لوگ کبھی بھی مطمئن نہیں ہوتے۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے حیرت ان پر ہوتی ہے جو خود بیوٹی پارلر جاکر یا پھر اپنے چہرے اور مختلف جسمانی حصوں کی سرجری کرواکر خود کو خوبصورت ظاہر کرتے ہیں اور وہ مجھ پر تنقید کرتے ہیں، جو کہ دہرا معیار ہے۔
واضح رہے کہ پلک تیواڑی کی فلم روزی دی سیفرون چیپٹر جلد ریلیز ہونے والی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News