Advertisement
Advertisement
Advertisement

روہیت شیٹی نے ساؤتھ و بالی ووڈ کی بحث پر کیا کہہ دیا؟

Now Reading:

روہیت شیٹی نے ساؤتھ و بالی ووڈ کی بحث پر کیا کہہ دیا؟

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار، پروڈیوسر روہیت شیٹھی نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کبھی ختم نہیں ہوگا، یہ آئیڈیا کہ بالی ووڈ ختم، ناممکن ہے۔

روہیت شیٹھی نے نارتھ ساؤتھ سینما کے حوالے سے بھارت میں ان دنوں جاری بحث پر اپنے خیالات کے اظہار کرنے کے لیے کی ہیں۔

روہیت نے ان خیالات کا اظہار ممبئی میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ایک پروموشنل ایونٹ کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے جنوبی بھارت کی فلموں کے بالی ووڈ پر پڑنے والے اثرات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ بھارت کے ان دونوں فلمی مراکز میں معیاری فلموں اور بزنس پر ان دنوں کافی گرما گرم بحث چل رہی ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے روہیت شیٹی نے کہا کہ ساؤتھ کی فلموں کی بھارت بھر میں مقبولیت کو بالی ووڈ کے زوال کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نارتھ اور ساؤتھ دونوں جگہوں کے سینما مزید بہتری لاسکتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان دونوں میں کوئی مقابلہ نہیں ہورہا۔

اس سے قبل اداکار اکشے کمار اور فلم ساز کرن جوہر بھی نارتھ ساؤتھ فلم ڈبیٹ میں اپنی آرا کا اظہار کرنے والوں میں شامل ہوئے۔

واضح رہے کہ اس برس بہت سی غیر ہندی فلموں کو فلم بینوں نے پسند کیا اور انھوں نے اچھا بزنس بھی کیا، جن میں کے جی ایف چیپٹر ٹو، آرآرآر اور پشپا دی رائز شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر