پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی بھارتی گلوکار کی مداح ہونگئیں۔
اداکارہ سجل علی سجل علی نے اپنی انسٹااسٹوری پر بھارت کے گلوکاری کے مقابلے کے شو کے آڈیشن کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
14 سالہ بھارتی سنگر نے اپنی سحر انگیز آواز سے اداکارہ سجل کا دل جیت لیا۔
اس ویڈیو میں ایک محمد فیض نامی 14 سالہ بچے کو شو کے آڈیشن کے لیے بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کا مشہور گانا’خاموشیاں‘ گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
اس بچے نے صرف 14 سال کی عمر میں پورے اعتماد کے ساتھ انتہائی زبردست انداز میں گانا گایا کے اس شو کے ججز بھی حیران رہ گئے اور اس بچے کو داد دینے کے لیے اپنی اپنی سیٹ سے کھڑے ہوگئے۔
سجل علی نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’محمد فیض آپ باصلاحیت اور حیرت انگیز ہیں‘۔
اداکارہ سجل علی نے محمد فیض کی فائنل آڈیشن راؤنڈ میں کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
