Advertisement
Advertisement
Advertisement

صنم چوہدری کا عیدالفطر پر اُمتِ مسلمہ کیلئے خصوصی پیغام

Now Reading:

صنم چوہدری کا عیدالفطر پر اُمتِ مسلمہ کیلئے خصوصی پیغام

دینِ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ صنم چوہدری نے عیدالفطر پر اُمتِ مسلمہ کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا۔

اداکارہ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عید کا دن خوشیوں بھرا اور سب کے جمع ہونے کا دن ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ رمضان میں نے اور آپ نے اپنے ایمان کے ساتھ اپنا احتساب کرتے ہوئے اور تقویٰ کرتے ہوئے گزارا تو ہی ہم عید کو اس کی اصل روح کے مطابق منا پائیں گے۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Sanam Chauhdry (@sanamchauhdry)

Advertisement

صنم چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے ماہِ رمضان کے پورے روزے رکھے، اللّٰہ کے لیے سب کو معاف کیا، درگزر کیا، احسان کیا، غریبوں کو کھانا کھلایا اور ہم نے اپنے گناہوں کی سچے دل سے توبہ کی تو یہ عید کا دن اللّٰہ تعالیٰ کا ہم سب پر انعام ہے۔

اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں سے سوال کیا کہ آپ اس عید  پر کیا مانگیں گے؟ ہدایت مانگیں گے، شفا مانگیں گے یا اپنے ملک پاکستان کی ترقی اور سلامتی مانگیں گے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ اس رمضان کے مہینے میں جو میں نے عزم کیا ہے، اللّٰہ مجھے اس پہ ثابت قدمی دے، آمین۔

Advertisement

صنم چوہدری نے اپنے تمام چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس صنم چوہدری نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر