
ہالی ووڈ کی مشہور ہارر فلم ’’دا کنجیورنگ‘‘ کی کہانی جس گھر سے متاثر ہو کر لکھی گئی تھی اسے فروخت کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2013 میں ریلیز ہونے والی ہارر فلم ’’دا کنجیورنگ‘‘ کا گھر 15 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ 286 سال پرانے اس فارم ہاؤس میں کئی پُراسرار واقعات رونما ہوچکے ہیں، یہ امریکا کے آسیب زدہ گھروں میں سے ایک ہے۔
غیر مرئی مخلوقات پر تحقیق کرنے والے جوڑے جین اور کوری نے یہ 350 گز کا فارم ہاؤس 2019 میں 4 لاکھ 39 ہزار ڈالر میں خریدا تھا۔
نئی خریدار جیکلین ایک ریئل اسٹیٹ ڈیویلپر ہیں۔
تاہم نئی مالکن جیکلین نے حسِ ظرافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس گھر سے بالکل ڈر نہیں لگ رہا لیکن آپ یہی سوال اگلے سال دوبارہ پوچھیے گا۔
1971 سے 1980 کے دوران اس گھر میں رہائش پذیر 63 سالہ خاتون شہری اینڈریا پیرن نے بتایا کہ ایک بار ان کی والدہ کرسی پر بیٹھی تھیں کہ کرسی ہوا میں معلق ہوگئی اور 20 فٹ دور جا گری۔
واضح رہے کہ آسیب زدہ گھر پر تحقیق کرنے والے تفتیش کاروں کا کام 2013 کی مشہور ہالی ووڈ فلم ’’دا کنجیورنگ‘‘ میں شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News