Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر لیاقت نے پاکستان چھوڑنے سے پہلے دانیہ سے معافی مانگ لی، ویڈیو وائرل

Now Reading:

عامر لیاقت نے پاکستان چھوڑنے سے پہلے دانیہ سے معافی مانگ لی، ویڈیو وائرل

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پاکستان چھوڑنے سے پہلے دانیہ شاہ اور اپنی سابقہ دونوں بیویوں سے معافی مانگ لی۔

عامر لیاقت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تینوں بیویوں دانیہ، طوبیٰ ، بشریٰ اور بچوں سمیت پوری قوم کے لیے  ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں نے اس حیاتِ شکستہ میں جس جس کا دل دُکھایا ہے جانے سے قبل ان سب سے معافی مانگتا ہوں، مجھے معاف کر دیجیئے گا۔

عامر لیاقت نے کہا کہ جس کسی کا مجھ پر قرض ہے انشاءاللّٰہ ،مرنے سے پہلے وہ قرض اتار دوں گا اور ایک بڑے چینل سمیت جس نے بھی میری رقم ہضم کرلی ہے وہ بس اللّٰہ سے ڈریں اور ڈھیل کو اپنی دعاؤں کی قبولیت نہ سمجھیں۔

اُنہوں نے نوجوان نسل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سے ملتمس ہوں کہ کسی کو جاننے یا اس سے ملنے سے پہلے سنی سنائی باتوں میں آکر اپنے والدین کی دوڑ ،دھوپ اور تکلیف سے پالنے، حلال کمائی سے آپ کے کمانے کے لیے اور پھر آپ کی تربیت کرنے کو اپنے عمل سے پرا گندا نہ کریں۔

Advertisement

ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ پاکستان کے لیے جی جائیں اور سیاسی نعروں میں گم ہو کر اپنی فوج کو گالیاں نہ دیں مذاق کریں لیکن مذاق اڑائیں نہیں، رنگ، نسل، ذات اور شکل و ساخت پر کسی کا مذاق نہ اڑائیں کہ سب احسن تقویم پر پیدا ہوئے۔

موجودہ اور سابقہ بیویوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں نے جذباتی کیفیت میں اپنی اہلیہ دانیہ کو کچھ بھلا بُرا کہا ہے، آپ نہ کہیے گا وہ ابھی چھوٹی ہیں اور نہ کوئی اسے گرفتار کرے اور نہ پریشان کیونکہ میں نے تکلیف میں گرفتاری کی بات کہہ دی تھی۔

عامر لیاقت نے کہا کہ اللّٰہ دانیہ، بشریٰ، طوبیٰ، احمد اور دعا کو سلامت رکھے سرفراز فرمائے، بشریٰ مزید اپنی تعلیم اور علم میں ستارہ بن کر چمکیں اور طوبی تو ماشاءاللّہ ستارہ بن ہی چکی ہیں اور دعا اس ملک کی بہترین آرٹسٹ بننے جا رہی ہے، احمد جیسا ذہین انجینئر پاکستان کو جلد ملنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں انسٹاگرام، ٹوئٹر اور فیس بک پر ہمیشہ فعال اور جیسا ہوں ویسا ہی ملوں گا، تمام احباب، ساتھی کارکنان اور غیر مشروط چاہت رکھنے والوں کا بے حد شکریہ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت نے ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر