
بھارتی آنجہانی گلوکار شُبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کی آخری رسومات ضلع منسا میں واقع اُن کے آبائی گاؤں میں 12 بجے ادا کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو اتوار کی شام گولیاں مار کر قتل کردیا گیا جب وہ بھارتی پنجاب سے اپنے لیے سیکیورٹی واپس لینے کی درخواست دینے جا رہے تھے جبکہ ان کے قتل سے ایک دن قبل ہی بھارتی ریاست پنجاب کی حکومت نے سدھو موسے والا سمیت 424 افراد کی سیکیورٹی واپس لی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگھ سدھو موسے والا کا قاتل کینیڈا کا گینگسٹر ہے۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سدھو موسے والا پر حملہ گینگ وار کا شاخسانہ لگتا ہے۔
پولیس کے مطابق کینیڈا کا لارنس بشنوئی گینگ اس قتل میں ملوث ہے، گینگ کے رکن لکی نے کینیڈا سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
دوسری جانب سدھو موسےوالا کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ گلوکار کو کچھ عرصے سے نامعلوم افراد کی جانب سے تاوان کی کالیں آ رہی تھیں۔
والد نے کہا کہ اتوار کو میرا بیٹا اپنے دوستوں گروندر سنگھ اور گرپریت سنگھ کے ساتھ کار میں روانہ ہوا تھا، اس وقت شبھ دیپ بلٹ پروف فارچونر اور دو گارڈز کو اپنے ساتھ لینے کے بجائے گھر سے نہتا نکلا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News