Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں دانیہ کو شادی کیلئے نہیں بلکہ۔۔، عامر لیاقت کے نئے بیان نے تہلکہ مچادیا

Now Reading:

میں دانیہ کو شادی کیلئے نہیں بلکہ۔۔، عامر لیاقت کے نئے بیان نے تہلکہ مچادیا

ڈاکٹر عامر لیاقت کے نئے بیان نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ  میں دانیہ کو شادی کے لیے نہیں لایا تھا بلکہ کسی اور مقصد کے لیے لایا تھا، آج مجھے کہا جاتا ہے کہ میں بوڑھا ہوں، ٹھرکی ہوں، میں اس معاشرے سے تنگ آچکا ہوں۔

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں نے دانیہ کو ہر طرح کے جوتے کپڑے دلوائے، وہ کہتی تھی میرے ابا کی پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں ان کے علاج کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے ،میں دانیہ کے گھر والوں کو 2 لاکھ روپے ماہانہ بھیجتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک روز دانیہ نے مجھے کہا کہ میں اپنی سہیلیوں سے ملنے کے لئے بہاولپور جانا چاہتی ہوں، میری ماں کو نہیں بتانا، پھر کہنے لگی کہ جب کسی لڑکی کی زندگی میں اس کا شوہر آجاتا ہے تو پھر ماں سے تھوڑی پوچھتے ہیں۔

عامر لیاقت نے کہا کہ میں نے دانیہ کی خواہش پر اسے بہاولپور بھیج دیا اور ایک لڑکے کو ساتھ بھیجا کہ اس کا خیال رکھنا، یہ عامر لیاقت کی بیوی ہے، خداناخواستہ کوئی مسئلہ نہ ہوجائے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی والوں کو کہتا ہوں کہ خان صاحب سے پوچھیے گا کہ میں نے ان کی عدت کی شادی کو کیسے محفوظ کیسے کیا تھا۔

 عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ دانیہ کے گھر آتے ہی اس کی بہن لائبہ بھی آگئی اور 5 دن تک ہمارے ہاں رہائش پذیر رہی، دانیہ 5 دن تک اپنی بہن کو گھماتی رہی پھر ان کے بہنوئی بھی آگئے ،خیر کوئی بات نہیں یہ ان کا اپنا گھر ہے لیکن کیا میاں بیوی کو خلوت نہیں چاہیے؟

انہوں نے کہا کہ میں لاوارث نہیں ہوں، میں نے دانیہ کو اپنی فیملی سے ملوانا تھا،میرے چاچا ، ماموں ، کزنز ہیں،میں ایک کمرے میں رہتا ہوں۔میرا گھر تو اوپر تعمیر ہورہا ہے۔

 عامر لیاقت نے کہا کہ دانیہ مجھے کہتی تھی کہ  میں کھانا خود کیوں بناؤں ؟ میں نے 8 دن تک اس کے لیے کھانا اپنے ہاتھ سے بنایا اور اس کی جاہلیت کے باوجود اس کے ہر عیب اور برائی کو میں نے چھپایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر