Advertisement
Advertisement
Advertisement

انوشکا شرما میں بیٹی کی پیدائش کے بعد کیا تبدیلی آئی؟

Now Reading:

انوشکا شرما میں بیٹی کی پیدائش کے بعد کیا تبدیلی آئی؟

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بیٹی کی پیدائش کے بعد خود میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بتادیا۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ اپنے سامنے آنے والی بہترین اسکرپٹس کا حصّہ بننا چاہوں گی۔

انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں آج اس پوزیشن میں ہوں کہ ان فلموں کا انتخاب کر سکوں جو میں خود کرنا چاہتی ہوں اور جو مجھے ان پر وقف ہونے والے وقت کا جواز بھی فراہم کرتی ہوں جو میں اپنے بچے سے دور گزاروں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ زندگی میں توازن کی متلاشی رہی ہوں اور اب میری ترجیح وہی ہے، میں اپنے کام اور اپنی فیملی لائف پر یکساں طور پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہوں۔

انوشکا شرما نے کہا کہ میں ہمیشہ ان خاص اسکرپٹس کی تلاش میں رہتی ہوں جو مجھے خوشی سے بھر دیں اور ایسے ہی پراجیکٹس کرنے کے لیے تیار رہوں گی جو ناقابل یقین حد تک دلچسپ ہوں، سنیما میں خواتین کی صحیح نمائندگی کرتے ہوں اوران کا مواد اہمیت کا حامل ہو۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی اور جب بھی اس طرح کے پراجیکٹس میرے پاس آئیں گے، مجھے کرنے میں زیادہ خوشی ہوگی۔

واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما نے 2017 میں کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کے ساتھ شادی کی اور جنوری 2021 میں ان کے ہاں پہلی بیٹی ویمیکا کی پیدائش ہوئی۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر