
بھارتی ٹیلی ویژن کا ڈرامہ تارک مہتہ کا الٹا چشمہ کے شائقین کے لیے خوشخبری سامنے آگئی۔
غیر ملکیخبر رساں ادارے کے مطابق تارک مہتہ کا الٹا چشمہ کے شائقین کردار دیا بین کی واپسی کے منتظر تھے، اور خصوصاً جیٹھا لال اور دیا کے پُرمزاح جملے سننے کو بے چین تھے۔
تاہم اب ان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اس مشہور سٹکام کے بنانے والے اس مرتبہ دیا بین کے کردار کو دوبارہ واپس لانے کی پلاننگ کررہے ہیں۔
اس حوالے سے پروگرام کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی نے بتایا کہ وہ مذکورہ بالا مشہور کردار کو دوبارہ واپس لانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
ایک گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک دو برس ہم سب کے لیے کافی مشکل گزرے ہیں، لیکن اب صورتحال بہتر ہورہی ہے، اور اب ہم کوشش کررہے ہیں کہ اپنے دیکھنے والوں کو دوبارہ دیا کا کردار دکھائیں۔
انہوں نے کہا کہ ویسے تو انہیں اب تک معلوم نہیں کہ دیا (دیشا وکانی) واپس آئیں گی۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویسے دیا سے اچھے تعلقات ہیں اور ایک خاندان جیسا معاملہ ہے۔
تاہم وہ شادی کے بعد گھریلو زندگی گزار رہی ہیں اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پھربھی ہم کوشش کررہے ہیں کہ اس پروگرام اور ان کرداروں کو دوبارہ اپنے دیکھنے کو پیش کرسکیں۔
واضح رہے کہ دیا کا کردار کرنے والی دیشا وکانی بیٹی کی پیدائش کے بعد سے 2017 سے بریک پر ہیں، اور انہوں نے اکتوبر 2019 میں صرف ایک اسپشل فون پر مبنی شوٹ کروایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News