
پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکنِ قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی شو ہوسٹ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ نے بھی ان سے علیحدگی اختیار کرلی ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے عامر لیاقت پر سنگین ترین الزامات کی بوچھاڑ بھی کردی ہے۔
نجی ویب چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں دانیہ شاہ نے انتہائی چشم کشا انکشافات کئے ہیں، ساتھ ہی کچھ ویڈیو ثبوت بھی فراہم کئے ہیں جن میں عامر لیاقت کو انتہائی نازیبا حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔
دانیہ نے انٹرویو میں میزبان کو بتایا کہ عامر لیاقت ناصرف خود کوکین کا نشہ کرتے ہیں بلکہ انہیں بھی نشہ کرنے پر مجبور کرتے رہے ہیں، اور انکار پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیتے رہے ہیں۔
دانیہ شاہ نے بتایا کہ عامر لیاقت کہتے تھے کہ انہیں نشوں میں ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ انوار نے لگایا تھا۔
دانیہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کو کوکین ان کے نوکر فراہم کرتے تھے۔
انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نہ وہ نماز پڑھتے ہیں اور نہ ہی قرآنِ پاک پڑھتے ہیں۔ یہ صرف کیمرے اور ٹی وی کی حد تک ایسے ہیں۔
دانیہ کے مطابق عامر لیاقت کہتے ہیں کہ نماز میں صرف دو رکعتیں ہوتی ہیں اور وہ ہی سارے دن کی نماز ہوتی ہے۔
انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نے عامر لیاقت سے کہا کہ مجھے تمہارا تو پتا ہے لیکن یہ بچی شریف ہے اس کا خیال رکھنا۔
دانیہ شاہ نے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا کہ مجھے اور فیملی کو جان کا خطرہ ہے، مجھے سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News