Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور رشتۂ ازدواج میں منسلک

Now Reading:

بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور رشتۂ ازدواج میں منسلک

 میوزک انڈسٹری کی معروف بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

کنیکا کپور گزشتہ روز لندن میں اپنے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں جس کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر ہلکے گلابی رنگ کے خوبصورت عروسی لباس کا انتخاب کیا اور ساتھ ہی بھاری زیور بھی پہنا۔

اس سے قبل، کنیکا نے انسٹاگرام پر اپنی مہندی کی تقریب کی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جس میں اُنہوں نے پیسٹل گرین لہنگا پہنا تھا۔

Advertisement

یاد رہے کہ بالی ووڈ کی مقبول پلے بیک گلوکارہ کنیکا کپور جو اپنے گانے بیبی ڈول کے لیے مشہور ہیں، یہ انکی دوسری شادی ہے جبکہ اُن کے پہلے شوہر سے تین بچے ہیں جنہیں وہ خود پال رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں حدیقہ کیانی اپنا گانا بوہے باریاں کاپی کرنے پر بھارتی گلوکارہ پر برہم ہوگئی تھیں۔

بعدازاں کنیکا کپور نے ردّعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے ایک اوریجنل گانا بنایا ہے جسے جونیجا جی نے لکھا ہے اور شروتی نے گوروف داس گپتا کے ساتھ مل کر اس گانے کی موسیقی ترتیب دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس گانے میں ایک پرانے پنجابی لوک گیت کی ایک لائن استعمال کی گئی ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر