
بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نرسز کے عالمی دن پر اپنی نانی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر نرسز کے عالمی دن کے موقع پر ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اُنہوں نے نانی کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج کے دن میں تمام نرسز کے لیے بہت خوش ہوں جو کہ بے لوث دیکھ بھال کرنے والی ہیں۔
پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ ان کی نانی ماں بھی پیشے سے ایک نرس تھیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ مجھے آپ کی نرسز کے بارے میں وہ کہانیاں سن کر اچھا لگے گا جو کسی نہ کسی طرح آپ کی زندگی پر اثر انداز ہوئی ہوں۔
انہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ آئیے ان کی کہانیاں سنائیں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News