Advertisement
Advertisement
Advertisement

حریم فاروق کو تھپڑ کیوں پڑا؟

Now Reading:

حریم فاروق کو تھپڑ کیوں پڑا؟

ملک کی چند بہترین اداکاراؤں میں سے ایک پاکستانی شوبز سے وابستہ حریم فاروق نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے بچپن کا ایک واقعہ سنایا۔

انہوں نے بچپن میں اپنی گمشدگی کا واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ جب وہ آٹھ سال کی تھیں تو انہوں نے ڈرائیور سے ضد کی کہ وہ انہیں پھوپھو کے گھر چھوڑ کر آئے۔

ڈرائیور نے حریم کو کہا کہ ابھی نہیں چھوڑ کر آرہا مجھے کھانا کھانے جانا ہے، جس پر وہ مزید ضد پر آگئیں اور کہا کہ اگر آپ نہیں چھوڑنے جائیں گے تو میں خود چلی جاؤں گی۔

ڈرائیور نے مسکرا کر مذاق میں کہا کہ اچھا چلی جائیں۔

حریم کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کے کہنے پر میں باہر نکل گئی، مجھے پھوپھو کے گھر کا راستہ معلوم تھا جو آدھے گھنٹے کا ہوگا۔۔\

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں کوئی بچہ اکیلا گھوم رہا ہوتا تھا تو لوگ پوچھتے تھے کہاں جارہے ہو، مجھے بھی ایک انکل ملے۔ انہوں نے پوچھا کہ بیٹا کہاں جارہی ہوں؟ جس پر میں نے کہا کہ پھوپھو کے گھر جارہی ہوں۔

ان انکل نے حریم سے پوچھا کہ بیٹا آپ کتنے سال کی ہو؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ آٹھ سال کی ہوں۔

انکل نے مزید پوچھا کہ آپ کونسی کلاس میں ہو، جس پر حریم نے بتایا کہ وہ میٹرک کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ پھوپھو کے گھر قریب پہنچیں تو اندھیرا ہونے لگا تھا، ایسے میں دو لڑکے ان کے پاس آئے، اور وہی سوال دہرائے کہ کہاں جارہی ہو؟

حریم نے انہیں بھی بتایا کہ وہ پھوپھو کے گھر جارہی ہیں۔

ان لڑکوں نے حریم سے پوچھا، بیٹا آپ کو پتا ہے کہ پھوپھو کا گھر کہاں ہے اس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہیں بس تھوڑا سا دور ہے۔

Advertisement

انجان لڑکوں نے کہا کہ آپ کے گھر میں پتا ہے آپ کہاں ہو؟

حریم نے کہا کہ نہیں گھر میں تو نہیں معلوم۔

جس کے بعد ان لڑکوں نے کہا کہ ہم آپ کو گھر لے جاتے ہیں، امی ابو کو بتا کر آپ کو پھوپھو کے گھر چھوڑ آئیں گے۔

حریم نے بتایا کہ جب وہ گھر لے کر پہنچے تو امی اور ابو تھانے گئے ہوئے تھے، دادا اور دادی پریشان بیٹھے ہوئے تھے۔

حریم کے دادا نے ان لڑکوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں زور دار تھپڑ رسید کیا، دادا نے حریم کو تنبیہہ کی کہ آئندہ بغیر بتائے کہیں نہیں جانا، جس پر حریم نے کہا کہ ٹھیک ہے آئندہ نہیں جاؤں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر