ہالی وڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ نے عدالت کو بتایا ہے کہ انہوں نے جونی ڈیپ کے نجی جزیرے کو اداکار کی بیٹی کے ساتھ تب چھوڑا جب اداکار نے ایک بار دورانِ بحث اداکارہ کو قتل کرنے کا کہا۔
ایمبر ہرڈ نے ہتک عزت کے مقدمے کے دوران گواہی دیتے ہوئے کہا کہ وہ جولائی 2013 میں جونی ڈیپ اور ان کے بچوں کے ساتھ باہاماس میں اداکار کی یاٹ پر آخر ٹرپ پر تھیں، جس کے بعد جونی ڈیپ نے وہ یاٹ مصنفہ جے کے رولنگ کو بیچ دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جونی ڈیپ، جو ٹرِپ کے دوران شراب نوشی کر رہے تھے اور کافی کی پیالیوں میں انہوں نے شراب چُھپائی ہوئی تھی، مبینہ طور پر غصہ ہوگئے جب اداکار کی بیٹی نے ایمبر ہرڈ سے اپنے والد کی شراب نوشی کے حوالے سے سوال کیا۔
ایمبر ہرڈ نے کہا ’لِلی روز رو رہی تھی، وہ تیز تیز سانسوں کے ساتھ پینک اٹیک بن گیا تھا، رونا اور بہت سے سوال۔ میں اس کو تھامے ہوئی تھی اور دلاسہ دے رہی تھی اور کچھ ہی سیکنڈوں میں میں نے محسوس کیا کہ انہوں (جونی ڈیپ) نے اپنی توجہ میری جانب کرلی اور بہت غصے میں لگے۔‘
اداکارہ نے مزید بتایا ’انہوں(جونی ڈیپ) نے لِلی روز کو جانے کے لیے کہا، وہ روتے ہوئے چلی گئی اور جونی نے مجھے موردِ الزام ٹھہرانا شروع کردیا، جیسے کہ میں ان کے بچوں کے سامنے ان کو شرابی کہہ رہی ہوں۔ میں نے ایسا نہیں کیا تھا اور دراصل جونی کو بچانے کی کوشش کی تھی بالخصوص ان کی بیٹی کو، یہ بات کسی کے بھی ساتھ شیئر کرنا میرا کام نہیں تھا۔
اداکارہ نے جیوری کو بتایا کہ جب وہ بوٹ پر تھے تو جونی ڈیپ نے انہیں گردن سے پکڑ کر بیڈ روم کیبن کی دیوار سے لگا دیا اور کہا کہ وہ انہیں مار سکتے ہیں اور کہا کہ وہ خود کو ان کے خاندان کے سامنے شرمندہ کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
