
مسلسل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنے رہنے والے پاکستانی اداکار شہروز سبزواری کو اپنے والد کے اقدام کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا ہے۔
سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں بہروز سبزواری کی کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جس کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے پُر زور حامی شہروز سبزواری کو ٹرولنگ کا سامنا ہے۔
گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ اگر میرے والد نے میرے پیٹ میں حلال رزق ڈالا ہے تو ایسا ہو نہیں سکتا کہ میں عمران خان کو فالو نہ کروں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
شہروز نے مزید کہا کہ انسان میں ذرا سی بھی غیرت ہو تو ایسا ہوہی نہیں سکتا کہ وہ عمران خان کو فالو نہ کرے۔
جس کے بعد سے ہی شہروز سبزواری کے والد بہروز سبزواری کی دو تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوگئیں، جس میں انہیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تصاویر پر درج کیپشن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ملاقات (ن) لیگ کے گزشتہ دور حکومت میں ہوئی تھی۔
کیپشن کے مطابق بہروز سبزواری نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف کو قومی خوشحالی، خودمختاری اور ترقی کے ایجنڈے پر حیرت انگیز رفتار سے عملدرآمد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
تصاویر وائرل ہونے کے بعد شہروز سبزواری کو سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کیا شہروز کے والد نے حرام مال کھایا ہے جو لیگی رہنما سے ملاقات کر رہے ہیں؟
ایک صارف نے لکھا کہ والد کا تو نہیں پتہ لیکن شہروز کے دادا نے یقینی طور پر ان کے والد کو حرام کھلایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News