Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینیڈین گلوکار کا سدھو موسے والا کو خراج عقیدت

Now Reading:

کینیڈین گلوکار کا سدھو موسے والا کو خراج عقیدت

عالمی شہرت یافتہ گلوکار ڈریک نے مقتول بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ڈریک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر گلوکار سدھو موسے والا کی والدہ کے ہمراہ ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے سدھو موسے والا کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈریک نے سدھو کو 2020 میں انسٹاگرام پر فالو کرنا شروع کیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ مقتول گلوکار سدھو موسے والا کا اصل نام شوبھدیپ سنگھ سدھو تھا۔

انہوں نے گینگسٹرز اور بندوقوں پر بنائی گئی اپنی شعلہ انگیز دھنوں کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔

گلوکاری کے علاوہ وہ جٹاں دا منڈا گاونڑ لگا، تیری میری جوڑی اور یس آئی ایم اسٹوڈینٹ جیسی فلموں میں بھی نظر آئے۔

یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو اتوار کی شام گولیاں مار کر قتل کردیا گیا جب وہ بھارتی پنجاب سے اپنے لیے سیکیورٹی واپس لینے کی درخواست دینے جا رہے تھے جبکہ ان کے قتل سے ایک دن قبل ہی بھارتی ریاست پنجاب کی حکومت نے سدھو موسے والا سمیت 424 افراد کی سیکیورٹی واپس لی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگھ سدھو موسے والا کا قاتل کینیڈا کا گینگسٹر ہے۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سدھو موسے والا پر حملہ گینگ وار کا شاخسانہ لگتا ہے۔

Advertisement

پولیس کے مطابق کینیڈا کا لارنس بشنوئی گینگ اس قتل میں ملوث ہے، گینگ کے رکن لکی نے کینیڈا سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

دوسری جانب سدھو موسےوالا کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ گلوکار کو کچھ عرصے سے نامعلوم افراد کی جانب سے تاوان کی کالیں آ رہی تھیں۔

والد نے کہا کہ اتوار کو میرا بیٹا اپنے دوستوں گروندر سنگھ اور گرپریت سنگھ کے ساتھ کار میں روانہ ہوا تھا، اس وقت شبھ دیپ بلٹ پروف فارچونر اور دو گارڈز کو اپنے ساتھ لینے کے بجائے گھر سے نہتا نکلا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

آئی جی اسلام آباد تبدیل، ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Now Reading:

آئی جی اسلام آباد تبدیل، ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
آئی جی اسلام آباد

آئی جی اسلام آباد

حکومت کی جانب سے آئی جی اسلام آباد تبدیل کرتے ہوئے  ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو عہدے کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیئے گئے ہیں جس کے مطابق پولیس سروس گریڈ 20 کے ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی خدمات اسلام آباد پولیس کے سپرد کردی گئی ہیں۔

جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس گریڈ 19 سہیل ظفر چٹھہ کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے اسلام آباد پولیس  کے سپرد کردی گئیں۔

اسکے علاوہ پولیس سروس گریڈ 19 کے محمد فیصل کی خدمات اسلام آباد پولیس سے پنجاب حکومت کے سپرد جبکہ پولیس سروس گریڈ 19 کے یاسر آفریدی کی خدمات خیبر پختونخوا  سے اسلام آباد پولیس کے سپرد کی گئیں ہیں۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر اکبر ناصر خان سے قبل آئی جی اسلام آباد کا عہدہ احسن یونس  کے پاس تھا جو کہ سال 2021 میں تعینات کیے گئے تھے۔