Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی گلوکارہ میڈونا کی ٹیکساس اسکول فائرنگ کے واقعے کی مذمت

Now Reading:

امریکی گلوکارہ میڈونا کی ٹیکساس اسکول فائرنگ کے واقعے کی مذمت

معروف امریکی گلوکارہ میڈونا نے پر امریکی ریاست ٹیکساس میں ہونے والے اسکول فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ٹیکساس کے ایک اسکول میں 19 بچوں اور 2 اساتذہ کے قتل کے ہولناک واقعے پیش آیا۔

میڈونا نے فوٹو اسکول فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرنے کے لیے ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک تفصیلی نوٹ بھی لکھا ہے۔

Advertisement

اُنہوں نے لکھا کہ’میں اس درد اور تکلیف کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی جوکہ ان 19 بچوں کے والدین کوملا ہوگا۔‘

میڈونا نے کہا کہ’میرے بچے پرائمری اسکول میں ہیں اور اگر وہ ایک دن اس طرح اسکول سے گھر نہیں آتے تو مجھے نہیں لگتا کہ میں زندہ رہ سکتی ہوں۔‘

انہوں نے  لکھا کہ’یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک 18 سالہ لڑکا جو کہ خود ایک بچہ ہے، اپنی سالگرہ کے موقع پر 2 رائفلز خرید سکتا ہے، وہ بھی بغیر کسی حفاظتی تربیت اور جانچ پڑتال کے۔‘

میڈونا نے مزید لکھا کہ ’انسٹا گرام اور فیس بک پر اس حوالے سے ان گنت انتباہی پوسٹس شیئر کی گئیں جس میں فائرنگ کے اپنے منصوبوں کا اعلان کیا گیا تاہم کسی نے توجہ نہیں دی۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ’ہمیں ان لوگوں تک اسلحے کی رسائی کو کم کرنے کی ضرورت ہے جو خود کو یا دوسروں کو نقصان پہنچا سکتے ہوں۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ہمیں بندوق کے مالکان کے لیے حفاظتی تربیت کو لازمی قرار دینا چاہیے، بالکل اسی طرح جیسے کہ ہم لوگوں سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے پہلے ڈرائیونگ سیکھنے اور پھر ٹیسٹ پاس کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘

Advertisement

امریکی ماڈل نے کہا کہ کتنی المناک بات ہے کہ ہم تمام بچوں، تمام انسانوں کو گن وائلنس سے محفوظ رکھنے کے لیے بھیک مانگنی پڑتی ہے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر