
بالی ووڈ کے معروف اداکاروں شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، اجے دیوگن اور رنویر سنگھ کو گٹکے اور تمباکو برانڈ کی تشہیر کرنا مہنگا پڑ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان فلم سٹارز کے گٹکے اور تمباکو برانڈ کے اشتہار میں کام کرنے پر تمنا ہاشمی نامی سوشل ایکٹویسٹ کی جانب سے مقامی عدالت میں مقدمہ درج کرایا گیا جبکہ کیس کو سماعت کے لیے بھی مقرر کرلیا گیا ہے۔
مدعی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ معروف فلمی شخصیات اپنی شہرت کا غلط استعمال کررہے ہیں۔
اس حوالے سے تمنا ہاشمی کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اسٹارز کو بچے اور کم عمر لڑکے لڑکیاں بھی فالو کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ گٹکے اور تمباکو جیسے برانڈ کی تشہیری مہم میں شامل ہوں گے تو مداحوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور وہ بھی غلط اشیا کا استعمال کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ بھارتی اداکاروں کے خلاف کیس کی پہلی سماعت بہار کورڈ میں رواں ماہ 27 مئی کو ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News