Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیارا اڈوانی نے سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بتا دیا

Now Reading:

کیارا اڈوانی نے سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بتا دیا

 بالی ووڈ کے ہر دل عزیز اداکارہ کیارا اڈوانی نے سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بتا دیا ہے۔

کافی عرصے سے، کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

تاہم اس ہی وجہ سے سدھارتھ اور کیارا ہر وقت خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

تاہم  سدھارتھ اور کیارا نے ابھی تک اپنے تعلقات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا ہے۔

فلم یئر کے ساتھ پچھلے انٹرویو میں، کیارا نے سدھارتھ کے ساتھ پہلی بار کام کرنے کے بارے میں بات کی۔

Advertisement

شیرشاہ میں کام کرنے سے پہلے اداکارہ نے سدھارتھ کو ایک خوش شکل اور خوش مزاج شخص بتایا۔

اداکارہ  نے کہا کہ سدھارھ کے ساتھ کام کر کے میں نے محسوس کیا کہ ان کا ایہ الگ انداز بھی ہے جس سے زیادہ لوگ واقف نہیں ہیں۔

کیونکہ انہیں زیادہ تر لوگ بطور اداکار جانتے ہیں۔

ساتھ ہی کیارا نے بتایا کہ اداکار سدھارتھ فلم کی ہدایت کاری کرنے کا خواب دیکھتا ہے۔

انہوں نے سدھارتھ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ  بہت کم اداکار ہیں جو کام سے اتنے متحرک ہیں۔

اداکارہ کیارا نے کہا کہ اداکار سیٹ پر بہت زیادہ توجہ مرکوز رکھتے ہیں اور کام دوران وہ کسی سے گپ شپ بھی نہیں لگاتے۔

Advertisement

 گزشتہ دنوں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اداکارہ کیارا اڈوانی سے ملنے اُن  کی شوٹنگ کے دوران پہنچ گئے۔

سدھارتھ ملہوترا کے ایک فین پیج سے شیئر کی گئی تصاویر میں اداکار کو ایک وینیٹی وین میں انٹری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اس وین میں کیارا اڈوانی اپنی فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔

یاد رہے کہ سدھارتھ ملہوترا اورکیارا اڈوانی گزشتہ کچھ وقت سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

دوسری طرف، کیارا اڈوانی انل کپور، نیتو کپور اور ورون دھون کے ساتھ راج مہتا کی ہدایت کاری میں بنی فلم ‘جگ جگ جیو‘ کی ریلیز کے لئے تیار ہیں فلم اسی سال 24 جون کو پردے پر دستک دے گی۔

اس کے علاوہ سدھارتھ ملہوترا موجودہ وقت میں روہت شیٹی کی مشہور پولیس ڈرامہ ’انڈین پولیس فورس‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ اس میں سدھارتھ شلپا شیٹی کے ساتھ پولیس کے کردار میں نظر آئیں گے یہ پولیس جگت کی ویب پر ریلیز ہونے والی پہلی کہانی ہوگی۔

Advertisement

(تصویر کریڈٹ: Instagram @sidharth.malhotra.fc)

اداکار نے اپنے لُک کو گرے جینس اور اسٹائلش سن گلاسیز سے مکمل کیا تھا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ بالی ووڈ کی اداکارہ کیارا جلد اداکارسدھارتھ ملہوترا سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔

اداکارہ کیارا کا نام سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ  ہمیشہ جڑا رہتا ہے۔

تاہم یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کیارا اداکار سے شادی کر رہی ہیں یا نہیں۔

Advertisement

تاہم سوشل میڈیا پر اکثر دونوں اپنے رشتے کو لے کر بحث میں رہتے ہیں، حالانکہ انہوں نے اپنے رشتے کے بارے میں کبھی کھل کر بات نہیں کی۔

یاد رہے کہ ان کے بریک اپ کی افواہیں اڑی تھیں لیکن اسے غلط ثابت کرتے ہوئے دونوں دو بار ساتھ نظر آ چکے ہیں اور اس دوران دونوں کے درمیان کوئی تلخی دیکھنے میں نہیں آئی۔ ب

فلم شیر شاہ میں دونوں کی کیمسٹری کو خوب پسند کیا گیا تھا۔

حال ہی میں میڈیا نے کیارا سے سوال کیا کہ وہ شادی کر کے گھر بسانے جا رہی ہیں؟

اس سے پہلے کہ کیارا اس سوال کا جواب دیتی، فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر درمیان میں اچھل پڑے اور کہا، آپ نے میری شادی کے بارے میں نہیں پوچھا۔

انہوں نے کہا کہ میں 50 سال کا ہونے والا ہوں، آپ کو کیا لگتا ہے کہ میں شادی کے لیے اہل نہیں ہوں؟ بھیا ہم بھی شادی کر سکتے ہیں۔

Advertisement

بعد ازاں اداکارہ کیارا نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں شادی کے ٹیگ کی ضرورت نہیں ہے۔

اداکارہ کیارا نے کہا میں شادی کیے بغیر بھی اچھی طرح سے سیٹل ہو سکتی ہوں۔

انہوں نے بات جارہی رکھتے ہوئے کہا کہ میں اچھی طرح سے سیٹل ہوں، میں کام کر رہی ہوں، کما رہی ہوں، خوش ہوں۔

اداکارہ کیارا اڈوانی ان دنوں بالی ووڈ کی ٹاپ اداکاراؤں میں سے ایک بن چکی ہیں ان کی حالیہ فلم بھول بھولیا 2 بھی باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔

فلم بھول بھولیا 2میں کیارا کارتک آرین کے ساتھ مرکزی کردار میں ہیں۔

تاہم اداکارہ کیارا کی اگلی فلم جگ جگ جیو کا ٹریلر بھی لانچ کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کیارا نے فلم فگلی سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا اس کے بعد وہ ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ سٹوری، کبیر سنگھ جیسی ہٹ فلموں میں نظر آئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر