
معروف ٹک ٹاکر ڈولی نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے نئی ویڈیو شیئرکردی۔
گزشتہ دنوں ڈولی مارگلہ کی پہاڑیوں پر جھاڑیوں کو آگ لگانے کے الزام کی زد میں آئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جس کے بعد ڈولی نے اپنے دفاع میں ایک اور ویڈیو پوسٹ کر دی ہے ۔
ویڈیو میں ڈولی اسی جگہ موجود ہیں جہاں انہوں نے مبینہ طور پر جھاڑیوں کو آگ لگا کر متنازع ویڈیو بنائی تھی۔
اس ویڈیو میں ڈولی نے بتایا کہ وہ آگ انہوں نے نہیں لگائی تھی بلکہ جب وہ اس جگہ سے گزر رہے تھے تو جھاڑیوں میں پہلے سے آگ لگی ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب جھاڑیوں میں آگ لگی دیکھی تو گاڑی روک کر وہاں ویڈیو بنا لی جبکہ ڈولی نے کچھ مقامی لوگوں کے انٹرویوز بھی شامل کیے، جن کا کہنا تھا کہ ان جھاڑیوں میں بہت سانپ ہوتے ہیں جو ان کے بچوں کے لیے خطرہ ہوتے ہیں، ان سانپوں سے نجات کے لیے وہ اکثر جھاڑیوں کو آگ لگا دیتے ہیں۔
ایک شخص نے کہا کہ ہمارے بچے سارا دن ان جھاڑیوں میں کھیلتے ہیں اس لیے سانپوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ہمیں جھاڑیوں کو آگ لگانی پڑتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ایک مقامی بزرگ ڈولی کی بے گناہی کی تصدیق کرتے ہیں تو ڈولی جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہو جاتی ہے اور ان بزرگ کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News