Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصطفیٰ قریشی کو کس بالی ووڈ لیجنڈ اداکار کی اچانک کال آئی؟

Now Reading:

مصطفیٰ قریشی کو کس بالی ووڈ لیجنڈ اداکار کی اچانک کال آئی؟

پاکستانی اداکار مصطفیٰ قریشی کو بالی ووڈ لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی اچانک کال آئی تھی۔

مصطفی قریشی نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اداکار دھرمیندر کی جانب سے آئی فون کال کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ اداکار دھرمیندر نے پنجابی فلم مولا جٹ میں ان کے مشہور کردار نوری ناتھ کی آواز میں اُن سے بات کی۔

مصطفی قریشی نے بتایا کہ میں لندن میں تھا کہ مجھے ایک مداح کا فون آیا جس نے مجھ سے نوری ناتھ کے لہجے میں بات کی، اس نے مجھ سے ملنے کی بھی درخواست کی۔

انہوں نے بتایا کہ اس مداح نے نوری ناتھ کے لہجے میں پوچھا کہ آپ مجھ سے ملنے آئیں گے یا میں آپ سے ملنے آؤں؟

Advertisement

پاکستانی اداکار نے بتایا کہ میں حیران رہ گیا اور پوچھا کہ وہ کون ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ وہ دھرمیندر ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ دھرمیندر نے کہا وہ میرے بہت بڑے پرستار ہیں اور میرے ساتھ لنچ کرنا چاہتے ہیں تو میں نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ مجھ سے رات کو مل سکتے ہیں جس پر انہوں نے شوٹنگ کے باوجود رات کو مجھ سے ملاقات کی۔

مصطفیٰ قریشی نے بتایا کہ ہماری طویل ملاقات ہوئی، میں لندن میں ان کے گھر گیا اور انہوں نے مجھے بار بار گلے لگایا ، ملاقات کے دوران دھرمیندر کے بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول بھی ملنے آئے۔

واضح رہے کہ مصطفی قریشی کا شمار اُن چند مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے جو بنیادی طور پر پنجابی فلموں میں اپنے وِلن کرداروں کی وجہ سے نہ صرف پاکستان  بلکہ بھارت میں بھی مقبول ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر