Advertisement
Advertisement
Advertisement

دانیہ شاہ کے عامر لیاقت پر گھناؤنے الزامات

Now Reading:

دانیہ شاہ کے عامر لیاقت پر گھناؤنے الزامات

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ عامر لیاقت انہیں نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد انہوں  نے عامر لیاقت کے ساتھ بہت اذیت میں وقت گزارا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اللہ سے رو رو کر دعا مانگی کہ ان سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو معاف کردیں کیوں کہ عامر لیاقت انہیں نماز  بھی نہیں پڑھنے دیتے تھے۔

بہاولپور جانے کے متعلق کیے گئے سوال پر دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ عید سے قبل انہوں نے عامر لیاقت کے ہاتھ پیر جوڑے کہ وہ کچھ دنوں میں واپس آجائیں گی،  جب کہیں جا کر انہیں بہاولپور جانے کی اجازت ملی۔

دانیہ کا کہناتھا کہ عامر لیاقت جیسے لوگ اپنی ماں کو عزت نہیں دے سکتے تو دوسری عورتوں کو کیا عزت دیں گے۔ شادی کے دوسرے دن ہی انہوں نے نوکروں کے سامنے مجھے عزت نہیں دی، یہ صرف میڈیا کے سامنے مجھے پیار کرتے تھے۔

Advertisement

واضح رہے حال ہی میں دانیہ شاہ نے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے آگاہ کیا تھا کہ انہوں نے شوہر سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

بعد ازاں دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ نشہ آور ہو کر انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

گزشتہ دنوں فیس بک پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دانیہ شاہ کو کال پر بات کرتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے۔

آڈیو کال میں دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شیطان سے بھی اوپر ہوتا تو اسے عامر لیاقت کہتی، انہوں نے مجھے نشے کروانے کی بہت کوشش کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر