Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناظرین نے بھارتی ٹیلی ویژن سیریل سے نئے مواد کا مطالبہ کردیا

Now Reading:

ناظرین نے بھارتی ٹیلی ویژن سیریل سے نئے مواد کا مطالبہ کردیا

مشہور بھارتی ٹیلی ویژن سیریل تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے ناظرین نے نیا مواد لانے کا مطالبہ کردیا۔

حالیہ انٹرویو میں سیریل کے جیٹھا لال عرف دلیپ جوشی نے اعتراف کیا ہے کہ ناظرین ایک ہی طرح کا مواد دیکھتے دیکھتے تھک گئے ہیں اور لوگ نیا مواد نہ ہونے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

انٹرویو کے دوران دلیپ جوشی نے کہا کہ میں ایک اداکار ہوں اور خود کو دی گئی اسکرپٹ سے متعلق انصاف کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس شو کے پروڈیوسرز اور فنکار اپنے مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ میں اور نہ ہی کوئی اور شخص سیریل کی کامیابی کا سہرا خود لیتا ہے، ہم روزانہ سیٹ پر جاتے ہیں اور اپنے پرستاروں کو محظوظ کرنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ 2008 میں شروع ہونے والے اس شو کے پاس لمبے عرصے تک ٹیلی ویژن پر چلنے والے ڈیلی سٹکام کا گینیز ریکارڈ ہے۔

سوشل میڈیا پر تارک مہتا کا نام لے کر مداح مطالبہ کر رہے ہیں کہ اب اس شو میں کچھ نیا ہونا چاہئیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اب آپ کو ریٹائر ہوجانا چاہئیے، جبکہ ایک اور نے سوال کیا کہ آپ کے پاس نیا مواد ہے؟

دوسرے صارف نے شو کے پروڈیوسر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا خیال نہیں کہ اب آپ کو بریک لے کر سیزن ٹو لانا چاہئیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر